Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

شہزادہ محمد بن سلمان کی عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 09:32am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سعودی عرب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات تاریخی علاقے العلاء میں ہوئی جہاں روایتی عرب خیمے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل سید عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو بھی فروغ دینے پر گفتگو کی گئی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر باہمی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سید عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کا سپہ سالار بننے پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات میں آرمی چیف کے ہمراہ ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن العیبان بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمرےکی سعادت حاصل کرلی

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی، سرکاری دورے کے دوران وہ ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچے۔

خادم حرمین شریفین کی جانب سے جنرل عاصم منیر کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں۔

Saudia Arabia

COAS

Saudi Crown Prince

Mohammad Bin Salman

Army Chief General Asim Munir