کورنگی میں 2 سہیلیاں پُراسرار طور پرلاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے کورنگی میں 2 سہیلیاں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں جن کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والی لڑکیوں میں 14سالہ کنزہ اور نائلہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئیں جبکہ کنزہ کے والد نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرادیا۔
کنزہ کے والد محمد جنید نے تھانہ زمان ٹاون میں مقدمہ درج کروایا، جس کی ایف آئی آر کے مطابق نائلہ کورنگی نمبر2 میں اپنی سہیلی کنزہ کے گھر آئی تھی اور دونوں سہیلیاں گورنمنٹ ملت اسکول کورنگی ٹی ایریا میں ایک ساتھ پڑھتی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن لکھا ہے کہ دونوں کی دوستی بھی اسکول میں ہی ہوئی تھی، کنزہ کے والد جنید نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں بچیاں گھر میں کام کررہی تھیں اور میں گھر کی چھت پر تھا، چھت سے نیچے آیا، تو دونوں بچیاں گھر میں موجود نہیں تھیں۔
مزید لکھا کہ گھروالوں سے دریافت کیا، تو معلوم ہوا کہ دونوں بچیاں گھر سے باہر گئیں ہیں کافی دیر گزر جانے پر تشویش ہوئی اور اس ہی اثنا میں نائلہ کے والد نوید بھی بیٹی کو لینے آگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق نوید اور جنید دونوں ملکر بچیوں کو علاقے میں تلاش و معلومات کرتے رہے، بچیوں کے متعلق معلومات ناملنے پرپولیس سے رابطہ کیا اور تھانہ زمان ٹاون میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
مقدمے کا متن ہے کہ نامعلوم ملزمان نے بچیوں کو بہلا پھسلا کر زنا کی نیت سے اغوا کیا ہے، پولیس نے مقدمہ جنید کی مُدعیت میں اغوا کی دفعہ 364 اے کے تحت درج کرلیا ہے۔
Comments are closed on this story.