Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چودھری شجاعت

مولانا عبدالغفور حیدری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
شائع 08 جنوری 2023 07:01pm

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔

سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا، جبکہ چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

JUIF

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Molana Abdul Ghafoor Haidri