Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

ملزم نے ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی، ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر
شائع 08 جنوری 2023 06:47pm

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون کی درخواست پر تھانہ گجرپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

سول لائن ڈویژن کی حدود میں خلیل نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال بلایا۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ خلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ملزمان میں سے کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

lahore

Gang Rape