Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو دن بعد آٹے کے حصول کی کوشش میں جاں بحق محنت کش کی بیٹی کی شادی تھی

غربت کا یہ عالم تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے تدفین کے لئے لواحقین کو پچاس ہزار روپے دیئے
شائع 08 جنوری 2023 06:36pm

گزشتہ روز میرپورخاص میں سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں بھیڑ تلے دب کر جان گنوانے والے ہرشنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں ، وہ گھر جہاں دو دن بعد خوشیوں کے شادیانے بجنے تھے اب ماتم کدہ بن چکا ہے۔

پچاس سالہ ہرشنگ میرپورخاص کے پسماندہ علاقے مالہی کالونی کا رہائشی تھا۔ وہ نو بچوں کا واحد کفیل تھا، اس کے دو بیٹے اور سات بیٹیاں تھیں، جن کا پیٹ پالنے کیلئے وہ مزدوری کرتا تھا۔

ہرشنگ کا گھر نہایت خستہ حال ہے، جس کے در و دیوار سے غربت ٹپکتی صاف نظر آتی ہے۔

غربت کا یہ عالم تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے تدفین کے لئے لواحقین کو پچاس ہزار روپے دیئے۔

دو دن بعد جاں بحق مزدور کی بیٹی کی شادی تھی۔ جس کے اخراجات ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

MirpurKhas

Cheap Flour