Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

الیکشن کمیشن ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گا
شائع 08 جنوری 2023 01:57pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر کل فیصلہ سنائے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیوایم، جماعت اسلامی اورسندھ حکومت کی درخواستوں پر کل فیصلہ سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات: عدم تیاری پر سندھ حکومت کے دلائل کا حق ختم

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 3 رکنی کمیشن کل بروزپیر صبح 10بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ 6جنوری کو الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا تھا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سینیٹر رہیں گے یا نہیں، فیصلہ محفوظ

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سینیٹ سے خالی نشست سےمتعلق بھی کل فیصلہ سنایا جائے گا ۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر 26 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

karachi local bodies election