Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ری پبلکن امیدوار کیون میکارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

میکارتھی نے 15ویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی
شائع 08 جنوری 2023 09:27am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

ری پبلکن امیدوار کیون میکارتھی بالآخر امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرمنتخب ہوگئے۔

میکارتھی نے 15ویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی، 434 کے ایوان میں 216 ووٹ حاصل کیے، وہ ایوان کے نصف سے بھی کم ارکان کے ووٹوں سے منتخب ہوئے۔

کیون میکارتھی تاریخی 14 ویں کوشش میں بھی اسپیکر منتخب ہونے میں ناکام رہے تھے، ان کے مدمقابل ڈیموکریٹک امیدوار نے 212 ووٹ لیے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کو معمولی سی برتری حاصل ہے ،اسی باعث ری پبلکن پارٹی کے چند ارکان 4 روز تک میکارتھی کے اسپیکر بننے کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے، بالاآخر مطالبات تسلیم ہونے پر ووٹ دے دیا۔

امریکا کی 164سالہ تاریخ میں یہ سب سے طویل مقابلہ تھا جو 4 روز جاری رہا، نئے اسپیکر کو اب مالیاتی بل منظور کرانے کا چیلنج درپیش ہے۔

اسپیکر منتخب ہونے پر میکارتھی نے جیت کا تمام ترکریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میکارتھی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دوران ٹرمپ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کی بھرپور حمایت کی۔

Washington

US House of Representatives

republican party

Kevin McCarthy

speaker nominate