Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں سردی کیساتھ آلودگی بھی برقرار، ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

شہرکا موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 08 جنوری 2023 09:32am
کراچی میں سڑک کا صبح کا منظر - تصویر/ آج نیوز
کراچی میں سڑک کا صبح کا منظر - تصویر/ آج نیوز

روشنیوں کے شہر کراچی میں سردی کے ساتھ ہی ساتھ آلودگی بھی برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا۔

اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہںنے کا امکان اور شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 3 ناٹیکل مائل ہے۔

شہر میں آلودگی برقرار

آلودگی کی بات کی جائے توکراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں 14ویں نمبر پر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کے آلودگی شہروں میں کراچی 8 ویں نمبر پرہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 162 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Cold Weather

karachi weather

Weather Updates