Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

آگ بجلی کے تاروں میں لگی ہے، ترجمان فائربریگیڈ
شائع 08 جنوری 2023 09:13am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے لیاری عثمان آباد مدینہ مسجد کے قریب رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ آگ بجلی کے تاروں میں لگی ہے۔

لانڈھی میں بھینسوں کے باڑے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

دوسری جانب کراچی کےعلاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں واقع بھینسوں کے باڑے میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا ہے۔

آگ رات گئے بھینسوں کے باڑے میں لگی تھی جس کے فوری بعد مویشییوں کو بحفاظت منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ آگ کے باعث بھینسوں کا چارہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق باڑے میں لگنے والی آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

fire brigade

Karachi Fire