Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پنجاب اور کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 07 جنوری 2023 09:11pm
گلگت بلتستان، اور کشمیرمیں بارش اور برفباری کا امکان۔ فوٹو — فائل
گلگت بلتستان، اور کشمیرمیں بارش اور برفباری کا امکان۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا تا ہم شمالی بلوچستان، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیرمیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان ہے جب کہ پنجاب اور کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاوں بشمول شمالی میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 13، لہہ منفی 11، استور پاراچنار منفی 6، کالام، گلگت منفی 5، قلات اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Pakistan Weather

Weather Updates

Winters