Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی میں بچوں کو زخمی کرکے ماؤں کو لوٹنے والی خواتین متحرک

واردات کی سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود ملزمہ کی عدم گرفتاری پروالدین عدالت پہنچ گئے۔
شائع 07 جنوری 2023 08:36pm

کراچی میں خواتین چوروں کا گروہ بھی متحرک ہوگیا ہے، گروہ نے چوری کی واردات کا نیا طریقہ اختیار کرلیا۔

مذکورہ گروہ نے شاپنگ مالز میں معصوم بچوں کو زخمی کرکے ماؤں کو لوٹنا شروع کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واردات کی سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود ملزمہ کی عدم گرفتاری پروالدین عدالت پہنچ گئے۔

عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نے پہلے بچی کو زخمی کیا، خاتون بچی کی طرف متوجہ ہوئیں تو ملزمہ موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگئی ۔

مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس تھانہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔

مدعی خاتون نے بتایا کہ ملزمہ نے پہلے میری ایک سالہ بیٹی کو نوک دار چیز سے زخمی کیا، بیٹی چیخنے لگی تو ہم بیٹی کی طرف متوجہ ہوئے، پیچھے سے ملزمہ نے پرس سے موبائل اور نقدی نکال لی۔

karachi

Women Pick Pockets