Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد کی مریم کیلئے نیک تمنائیں، ’کہیں ہوائیں بدل تو نہیں رہیں‘

مریم نواز نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔
شائع 07 جنوری 2023 06:37pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے گلے کے آپریشن کے بعد سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا اور ان کیلئے نیک تمنائیں بھی جتائیں۔

فواد کی ٹوئٹ پر مریم نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز جنیوا میں مریم نواز کگلے میں موجود دو غدود کا آپریشن ہوا تھا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اطلاع دی تھی کہ مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

مریم نواز اور فواد چوہدری کے اس بااخلاق رویے پر تجزیہ نگاروں اور اہم شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صحافی شہزاد نوید لکھتے ہیں کہ “ سیاسی اختلافات، سیاسی ہمدردیاں، وابستگیاں، نظریات وغیرہ کو ایک منٹ کے لیے سائڈ پر رکھنا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔“

صحافی اختر خان نے لکھا، “ سیاسی اختلافات سے ہٹ کے ہم سب کو انسانیت کا پرچار بھی کرنا چاہئے۔“

جبکہ کئی ٹوئٹر صارفین نے فواد چوہدری اور مریم نواز کے درمیان ٹوئٹس کے تبادلے پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے تشویش کا اظہار بھی کیا کہ کہیں ہواؤں کا رخ تبدیل تو نہیں ہورہا۔

Maryam Nawaz

Maryam Aurangzeb

Fawad Chaudhary