القادر یونیورسٹی اسکینڈل، نیب نے زلفی بخاری کو طلب کرلیا
نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء زلفی بخاری کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ مالیاتی اسکینڈل میں 9 جنوری کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے زمین سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی ۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق زلفی بخاری کو 9 جنوری کی صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو زمین الاٹ کی گئی۔
نوٹس میں زلفی بخاری کو اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب زلفی بخاری طلبی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہیں، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے قانون میں ترمیم کرکے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی، مستحق طلبہ وطالبات کیلئے جدید و معیاری اسلامی تعلیم کے بندوبست میں کردار ادا کرنے کو جرم بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.