Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا وقت بتا دیا

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے کیریئر میں 6 گرینڈ سلم ڈبلز ٹائٹل جیتے
شائع 07 جنوری 2023 12:29pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا.آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ کیرئیرکا آخری ایونٹ ہوگا۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کو انٹرویو میں 36 سالہ ثانیہ کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث کئی ایونٹس کھیل نہیں پائی۔ چاہتی ہوں کے کیرئیرکا اختتام ٹورنامنٹ کھیل کر کروں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں 6 گرینڈ سلم ڈبلزٹائٹل جیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیوٹی اے فائنلز کے بعد اپنے کیریئرکا اختتام کرنا چاہتی تھی، ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے کہ میں انجری کا شکار ہو گئی اور یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔

ثانیہ کے مطابق وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے کیریئرکا اختتام انجری پر ہو اس لیے ٹریننگ جاری رکھی، اب پلان یہ ہے کہ وہ فروری مین ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کریں اورپھر ریٹائرہوجائیں۔

Shoaib Malik

tennis

Sania Mirza