Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کا راج

شہرکا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
شائع 07 جنوری 2023 09:26am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

کراچی میں صبح سے سردہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

دوسری جانب مری، استور،غذر، گلیات اور ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مغربی ہوائیں بھی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہا جبکہ اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

Cold Weather

Pakistan Weather

Weather Updates