Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان حکومت کا چین کیساتھ تیل نکالنے کیلئے پہلاعالمی معاہدہ

معاہدہ 25 سال کے لیے چین کی تیل اور گیس کمپنی کے ساتھ کیا، طالبان ترجمان
شائع 07 جنوری 2023 08:39am
افغانستان کے ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر علاقے سے تیل نکالا جائے گا، طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد ۔ تصویر/ اے ایف پی
افغانستان کے ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر علاقے سے تیل نکالا جائے گا، طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد ۔ تصویر/ اے ایف پی

افغانستان میں تیل نکالنے کے لیے طالبان حکومت نے چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کابل میں چین کے سفیر وانگ یو اور افغان عبوری حکومت کے اقتصادی نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کی موجودگی میں کیے گئے۔

چین افغانستان کے شمال میں واقع آمو دریا سے تیل نکالے گا جبکہ تقریب سے خطاب میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اقتصادی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تمام افغان ادارے چینی کمپنی کی مدد کریں گے۔

چینی سفیر وانگ یو نے کہا آمو دریا تیل کا منصوبہ چین اور افغانستان کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے مطابق معاہدہ 25 سال کے لیے چین کی تیل اور گیس کمپنی کے ساتھ کیا ہے، جو سرکاری کارپوریشن کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساڑھے چار ہزار کلو میٹر علاقے سے تیل نکالا جائے گا۔

afghanistan

china

kabul

afghan taliban

crude oil

Afghanistan China Trade