Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا آپریشن کامیاب

گلے کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا، وفاقی وزیر
شائع 06 جنوری 2023 10:13pm
لیگی رہنما مریم نواز۔ فوٹو — فائل
لیگی رہنما مریم نواز۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزر لینڈ کے شہر میں جنیوا میں گلے کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔

ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ’مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کے ہمراہ جنیوا میں موجود ہیں۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

Maryam Aurangzeb

Geneva