Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلیمان شہباز ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے

مقدمے کی سماعت مقرر کردی گئی۔
شائع 06 جنوری 2023 07:58pm
سلیمان شہباز (فوٹو:فائل)
سلیمان شہباز (فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے سامنے پیش ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے رمضان شوگر مل کے حوالے سے سوالنامہ کے جوابات جمع کرادیے۔

دوسری جانب مقدمے کی سماعت سات جنوری کو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل، لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق سلیمان شہباز تفتیش جوائن کریں اور ہر تاریخ پرعدالت میں حاضری یقینی بنائے، عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے سلیمان شہباز 5 لاکھ مچلکے جمع کرائے۔

تحریری حکم میں مزید کہا کہ نیب کو 7 جنوری تک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

تحریری حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق وہ بے قصور ہے اس کو حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا اگر گرفتار کیا جاتا ہے، تو اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

FIA

lahore

Prime Minister

courts

Sulaiman Shehbaz