Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان سے ملاقات کے بعد ایم ڈبلیو ایم کا پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم نے عمران خان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کردیا
شائع 06 جنوری 2023 07:55pm
ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا

متحدہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں عمران خان سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایم پی اے زہرہ نقوی کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی، اس دوران ایم ڈبلیو ایم کے تمام تحفظات بھی دور کردیئے گئے جس کے بعد متحدہ مجلس وحدت نے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے اور عمران خان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین سے بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس نے کہا کہ ہمیں کسی ملک کی غلامی قبول نہیں، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہئے، اس بیانیے پر ہم جان دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں، ہمارے مسائل ق لیگ کےساتھ تھے جوکہ اب بھی ہیں، ملاقات میں تمام تحفظات عمران کے سامنے رکھے ہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے، ووٹ کا مسئلہ نہیں، یہ پی ٹی آئی کی امانت ہے، جس کو کہیں گے ہم ووٹ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

pti

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Vote of Confidence

zehra naqvi