Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی چینی کمپنی کو سولرآئیزیشن منصوبےمیں سرمایہ کاری کی دعوت

سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہباز شریف
شائع 06 جنوری 2023 06:59pm
چینی وفد نے سیلاب زدگان کیلئے وزیراعظم کو ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک دیا۔ فوٹو — پی آئی ڈی
چینی وفد نے سیلاب زدگان کیلئے وزیراعظم کو ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک دیا۔ فوٹو — پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کے وفد کو سولر آئیزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں شہباز شریف سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے سولرآئیزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے انہیں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی کمپنیاں سولرآئیزیشن منصوبے میں حصہ لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اربوں ڈالرز کے منصوبے لگے، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملاقات کے دوران چینی وفد نے سیلاب زدگان کے لئے وزیراعظم کو ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی دیا جس پر شہباز شریف نےچینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جزبےکو سراہا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد