Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو 4 سال تک مکمل سپورٹ ملی، آج وہ جنرل باجوہ پر تنقید کرتے ہیں، وزیراعظم

چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2023 04:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو الزام لگانے کے سوا کوئی کام نہیں آتا، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں، عمران خان کو 4 سال تک مکمل سپورٹ ملی، آج وہ جنرل باجوہ پر تنقید کرتے ہیں۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پرخوشی ہے، عوامی منصوبوں اور فلاح کے کاموں کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ہزارہ الیکٹرک سپلائی منصوبہ عوام کو سہولت فراہم کرے گا، کمپنی کے ضروری اقدامات فی الفور پورے کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سوئی گیس کے منصوبوں کی جلداز جلد تکمیل کے لئے احکامات جاری کردیے ہیں، نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرایا، مسلم لیگ ن کے دور میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے مجرمانہ غفلت کی،عمران خان نےاپنے دور حکومت انتقامی کارروائیاں اورگالم گلوچ کی، ان کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں اس ملک کی عوام کو کچھ نہیں دیا، عمران نیازی کی کرتوتیں ثابت کرتی ہیں کہ اس سے بڑا محسن کش پیدا نہیں ہوا، انہوں نے عوامی ترقی کے لئے ایک اینٹ نہیں لگائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان اپنا ایک کارنامہ بتانے کےقابل نہیں، عمران خان نے صرف معاشرے کو خراب کیا ہے، ان سے زیادہ منافق اور ناشکرا شخص نہیں دیکھا، 4 سال تک تمام اداروں نے عمران خان کی سپورٹ کی، عمران نیازی کوعوام سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کردیا، اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان نے ہر چیز تباہ کردی ہے، عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا، چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، چین ہمارے ملک میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، شکریہ ادا کرنے کے بجائے چین پر الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جنیوا میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کا مقدمہ پیش کرنا ہے، عمران خان نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

Prime Minister