Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شان مسعود پر 4 سال بعد قسمت مہربان

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزکے لیے نائب کپتان مقرر
شائع 06 جنوری 2023 01:17pm
تصویر : اے ایف پی
تصویر : اے ایف پی

بلے باز شان مسعود تقریباً چار سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں ، وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزکے لیے نائب کپتان ہوں گے۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین فرسٹ کلاس کرکٹ میں کچھ سالوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے، شان نے ٹی 20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم میں واپسی کی۔

شان مسعود کی تقرری کا اعلان جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پریس ریلیز میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ شاداب خان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق ، ’شاداب خان کی عدم دستیابی کی وجہ سے شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے-‘

چوبیس سالہ آل راؤنڈر گزشتہ ہفتے بگ بیش لیگ کے جاری سیزن 12 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شہادت کی انگلی زخمی کر بیٹھے تھے۔

جمعرات کو سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں 3 ان کیپڈ کھلاڑی کامران غلام، طیب طاہر اور اسامہ میر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ میچ 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے، یہ وہی مقام ہے جہاں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی جا رہی ہے۔

cricket

shan masood

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ

PAKISTAN VICE CAPTAIN