Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا
شائع 06 جنوری 2023 11:07am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

مزید پرھیں: 25 کروڑ آبادی میں سے عمران ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟ سپریم کورٹ

کیس کی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے ۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

NAB Amendments