پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا، سیریز برابر
**کراچی ٹیسٹ میں پانچویں روز کے آخری سیشن دلچسپ مرحلے میں جاری تھا کہ خراب روشنی کے بعد میچ آفیشلز نے تین اوورز قبل میچ روک دیا گیا۔
319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا سکی، ابتدائی مشکلات کے بعد پاکستان نے شاندار فائٹ بیک کیا، سرفرازاحمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی شراکت بنائی، جس کے بعد سعود شکیل 32 اور سرفراز 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز کا آغاز پاکستان بغیر کوئی رن 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز آگے بڑھائی تو 35 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا، امام الحق 12 رنز بناکر اش سودھی کا شکار بنے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کا اسکور 80 تک پہنچا تو شان مسعود آگے بڑھ کر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
319 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم نے اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے ہیں، سرفراز 82 اور سعود شکیل 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
دونوں بیٹرز کے درمیان 117 رنز کی شراکت ہو چکی ہے اور پاکستان کو جیت کے لئے مزید 122 رنز درکار ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 319رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،عبداللہ شفیق اور نائٹ واچ مین میر حمزہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Comments are closed on this story.