Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے کل سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج
شائع 06 جنوری 2023 10:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں کا بھی خدشہ ہے ۔

اس لئے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بارش اور برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایات کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے دھند میں کمی کا امکان ہے تاہم سردی مزید بڑھ سکتی ہے جبکہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں آج سے داخل ہوں گی، مغربی ہوائیں آئندہ 2 روز تک بالائی علاقوں میں اپنا اثردیکھائیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب، سندھ اوربلوچستان کے اکثر مقامات پرموسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں ہلکی بارش اوربرفباری متوقع ہے۔

بلوچستان

KPK

peshawar

Met Office

Rain