Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شریف برادران جنیوا میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹنے والے اپاہجوں کے نام پر لوٹ رہے ہیں
شائع 06 جنوری 2023 10:03am
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف برادران جنیوا میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہوجائے گا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اور اورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں، آج 3 بجےلال حویلی میں خطاب کروں گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Sharif Family

Awami Muslim League