Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا، جرمنی کا یوکرین کو فوجی بکتر بند گاڑیاں دینے کا اعلان

جرمن چانسلر اورامریکی صدر کا ٹیلی فون پر اتفاق
شائع 06 جنوری 2023 09:18am
جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی صدر جو بائیڈن - تصویر/ سوشل میڈیا
جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی صدر جو بائیڈن - تصویر/ سوشل میڈیا

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے جارہی رہنے والی جنگ کے خلاف امریکا اور جرمنی نے یوکرین کو فوجی بکتر بند لڑاکا گاڑیاں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر بات چیت میں یوکرین کو فوجی امداد دینے پر اتفاق کیا۔

جرمنی نے کہا یوکرین کو مارڈر ٹینک اور پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کریں گے اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ یوکرین کو نہ صرف اپنے دفاع کے لیے بلکہ روسی قبضے میں آنے والے علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے بھی ہتھیار فراہم کیے جائیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا اور جرمنی یوکرین کو جدید بکتر بند گاڑیاں دیں گے اور بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

اس کےعلاوہ دونوں ملک یوکرینی فورسز کو بکتر بند گاڑیوں کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے، جو جرمنی کی دفاعی قوت بڑھانے میں معاوں ثابت ہوں گی۔

russia

Germany

United States

Ukraine