Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، مقدمہ درج

مقتولہ بھائی اور ایک چھوٹے بچے کے ہمراہ میڈیکل اسٹور آئی تھی، پولیس
شائع 06 جنوری 2023 09:04am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، واقعے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک 17میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھی ثنا طارق نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مقتولہ بھائی اور ایک چھوٹے بچے کے ہمراہ میڈیکل اسٹور آئی تھی، مقتولہ کو ایک گولی کندھے پر لگی۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج

ادھر پولیس نے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا۔

مقدمہ خاتون کے بھائی احسن طارق کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ خاتون کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں گاڑی میں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی کی گاڑی میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور 5راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

firing

karachi

Robbery

gulstan e johar