Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں گُردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گینگ متحرک

چودہ سالہ بچے کو اغوا کرکے گردہ نکال لیا گیا
شائع 05 جنوری 2023 11:55pm

گُردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گینگ ایک بار پھر متحرک ہو گیا، 28 روز قبل اغوا ہونے والے 14 سالہ لڑکے کو راولپنڈی لے جا کر گردہ نکال لیا گیا۔

لاہور میں غیر قانونی طور پر گردے کی پیوند کاری کرنے والے گروہ نے نے 14 سالہ عبداللہ کو لکھو ڈیر سے 8 دسمبر کو اغوا کیا اور 27 روز بعد گردہ نکال کر والدین کے حوالے کر دیا۔

عبداللہ کو تشویشناک حالت میں گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان بچے کو اپنے ساتھ راولپنڈی لے گئے تھے، اعلیٰ حکام نوٹس لیکر انصاف دیں۔

لاہور پولیس نے اغوا کار گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ہیں جبکہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

lahore

Kidney Smuggler Group