Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ

سعودی فوج کے دستے نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2023 10:18am
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورے کے دوسرے روز سعودی وزارت دفاع کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال سعودی افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے کیا اور سعودی فوج کے دستے نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر اور سعودی چیف آف سٹاف فیاض الرویلی کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی دفاعی اور فوجی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Saudia Arabia

Army Chief General Asim Munir