Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آفاق احمد نے ایم کیو ایم کی ریلی کی حمایت کردی، انضمام کا تاثر مسترد

ریلی میں آفاق احمد خود نہیں لیکن مرکزی وفد شامل ہوگا
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 09:47pm

مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا مقصد ایم کیو ایم کے ساتھ انضمام نہیں۔

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ میں تیس سال بعد باضابطہ ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خواجہ اظہار الحسن، محمد ابو بکر اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے بعد آفاق احمد نے واضح کیا کہ ملاقات کا مقصد انضمام نہیں ہے، مہاجر قوم کے ایشو پر ساتھ ہیں، ریلی میں وہ نہیں لیکن مرکزی وفد شامل ہوگا۔

کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مل کر آواز لگانے کی ضرورت ہے، ایک ہی شہرمیں کچھ یوسیز پچیس سے تیس توکچھ 80 سے نوے ہزار کی ہیں۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے چھوڑ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

local bodies election

karachi

MQM Pakistan

Afaq Ahmed

Muhajir Qaumi Movement