Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان پر ہندو انتہا پسندوں نے لاتیں گھونسے چلا دیئے

پولیس نے پانچ چھ افراد کو حراست میں لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔
شائع 05 جنوری 2023 08:27pm

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے وسترا پور علاقے میں الفا ون مال کے ایک تھیٹر میں شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرنے اور پوسٹرز پھاڑنے والے بجرنگ دل کے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، تاہم کوئی ایف آئی درج کئے بنا چھوڑ دیا۔

گجرات وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان ہتیندر سنگھ راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، ”بجرنگ دل کے کارکنوں کو معلوم ہوا تھیٹر میں ”پٹھان“ فلم کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ لہٰذا، یہ ایک ’پردرشن (احتجاج)‘ تھا، کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم تھیٹر میں ریلیز ہو۔“

وسترا پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے کے ڈانگر کا کہنا تھا کہ، “بجرنگ دل کے تقریباً 10 سے 12 لوگوں نے وسترا پور کے الفا ون مال کے اندر تھیٹر میں پٹھان فلم کے پوسٹر پھاڑے۔ کارکنوں نے پوسٹرز پر موجود شاہ رخ خان کی تصویر پر لاتیں ماریں اور ان پر چڑھتے رہے۔

انسپکٹر ڈانگر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مزید کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی توڑ پھوڑ کا کوئی کیس ہوا، اس کے بعد وہ باہر نکلے اور فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرہ کیا۔

انسپکٹر ڈانگر نے بتایا کہ ہم نے ان میں سے پانچ چھ افراد کو حراست میں لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔

ڈانگر نے مزید کہا کہ سنیما گھر کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم ”پٹھان“ 25 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

protest

Shahrukh Khan

Pathaan

Extremist Hindus