Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے، ملزمہ کے وکیل کی استدعا
شائع 05 جنوری 2023 06:36pm

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی ملتوی کردی۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے۔

ملزمہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے کہا کہ ایف آئی اے نے تاحال کیس کا چالان جمع نہیں کرایا ہے،کیس کی تفتیشی افسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا چالان آج ہی جمع کرادیا جائے گا۔

عدالت نے ملزمہ کی گرفتاری کے بعد 24 گھنٹوں میں پیش نا کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا اور ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Dania Malik