Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہید افسران کے جنازے میں آئی ایس چیف کی باوردی شرکت دہشت گردوں کیلئے پیغام

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے بدھ کو نوید صادق اور ناصر عباس کے جنارے میں شرکت کی تھی
شائع 05 جنوری 2023 05:07pm
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم شہید کے بیٹے کو دلاسا دیتے ہوئے۔ فوٹو ٹوئیٹر
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم شہید کے بیٹے کو دلاسا دیتے ہوئے۔ فوٹو ٹوئیٹر

خانیوال میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران کے جنارے میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے شرکت کی اور دہشت گردوں کو ایک غیرمعمولی پیغام دیا۔

پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی یعنی سی ٹی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو منگل کے روز ملتان میں ایک ہوٹل پر شہید کیا گیا تھا۔ نوید صادق نے دہشت گردوں کے کئی نیٹ ورکس بے نقاب کیے تھے۔

دونوں شہدا کی نماز جنازہ بدھ کے روز ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیی، پولیس اور فوج کے سینئر افسران کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی شرکت کی۔

صحافی سلمان مسعود نے لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ شہید کے بیٹے کو دلاسا دے رہے ہیں۔

پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی روایات کے مطابق فوج کے لیفٹننٹ جنرل رینک کے افسران آئی ایس آئی چیف کے عہدے پر تعیناتی کے دوران فوجی وردی نہیں پہنتے بلکہ سویلین لباس میں رہتے ہیں۔ اسی طرح آئی ایس آئی میں فرائض انجام دینے والے دیگر فوجی افسران بھی تعیناتی کا پورا عرصہ سادہ لباس میں رہتے ہیں۔

تاہم سلمان مسعود نے توجہ دلائی کہ نوید صادق کی نماز جنازہ میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم وردی پہن کر شریک ہوئے۔ سلمان مسعود نے لکھا کہ یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کی جائے گی۔

isi

CTD

terror attacks

Gen Nadeem Anjum