Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد اہلکار زخمی

پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری۔
شائع 05 جنوری 2023 04:39pm
ڈیرہ اسماعیل خان میپ (فوٹو: بشکریہ گوگل)
ڈیرہ اسماعیل خان میپ (فوٹو: بشکریہ گوگل)

ڈیرہ اسماعیل خان میں موسیٰ خیل کے قریب انسداد پولیو ٹیم کی پولیس سکیورٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں پولیس پر فائرنگ اور دستی نم پھینکے گئے ہیں، حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیئے۔

پولیس حکام کے مطابق لیہ، فیصل آباد، لاہور اور اوکاڑہ سے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 39 کومبنگ آپریشنز میں 677 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ 2417 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں 12 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی، جبکہ کومبنگ آپریشن دہشتگردی کی نئی لہر کے تناظر میں جاری رہیں گے۔ شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

police

Dera Ismail Khan

Polio