Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

شرجیل خان ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
شائع 05 جنوری 2023 03:18pm
پاکستان کرکٹ ٹیم فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے فینز ٹیسٹ میچز انجوائے کررہے ہیں،ٹیم کے حوالے سے بابر اور کوچ سے مشاورت کی ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی پلان کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، اسامہ میر ،شان مسعود، وسیم جونئیر، نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی شامل ہیں جبکہ شرجیل خان ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

عبوری چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نظر آرہا ہے، ہمارا کام نئے اور اوپر آنے والے لڑکوں کا موقع دینا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11اور13جنوری کوکراچی میں کھیلے جائیں گے۔

PCB

karachi

Shahid Afridi

cheif selector

Pakistan vs New Zealand

odi team announce

PAK V NZ