Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر، پسنی میں 10 روز بعد انٹرنیٹ، موبائل ڈیٹا سروس بحال

تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھل گئے
شائع 05 جنوری 2023 03:00pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

بلوچستان کے شہر گوادر اور پسنی میں 10 روز بعد انٹرنیٹ، موبائل ڈیٹا سروس بحال ہوگئی ہے۔

گوادرسمیت صوبے کے متعدد شہروں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی کے ساتھ ہی تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حق دو تحریک کے دھرنا کے دوران امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر گوادر، پسنی، اورماڑہ میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔

پسنی میں موبائل نیٹ ورک دو روز قبل جبکہ انٹرنیٹ سروس آج بحال ہوگئی ہے۔

بلوچستان

Gawadar