Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس پر ردِعمل سامنے آگیا

"بلی تھیلے سے باہرآگئی"
شائع 05 جنوری 2023 02:40pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”بلی تھیلے سے باہرآگئی“۔

فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملہ میں ملوث ملزم نوید کو پہلے وکیل فراہم کیا گیا، اب لاہور پریس کلب میں ملزم کے وکیل کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پرلائیو دکھائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سمجھ آیا وہ کون تھا جس نے عمران خان کی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی؟ جو کوراَپ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینرپر فائرنگ کے مبینہ ملزم کے وکیل نے نوید کی حراست کو غیرقانونی قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسے بلا جوازحراست میں رکھا ہوا ہے۔

پریس کانفرنس میں وکیل کا کہنا تھا کہ نوید کو فوری طورپر رہا کرنا چاہیے جے آئی ٹی نے تمام حالات و واقعات تبدیل کردیے ہیں، تحقیقات ہو تو معظم کا قاتل عمران خان کا گارڈ نکلے گا۔

Farrukh Habib