Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اسکیل 16 اور 17 میں بھرتیوں سے روک دیا گیا

عدالت نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
شائع 05 جنوری 2023 02:23pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اسکیل 16 اور 17 میں تاحکم ثانی بھرتیوں سے روک دیا۔

جسٹس بابر ستار نے شہری کی درخواست پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بھرتیوں کے لئے ایف پی ایس سی کو کوئی ریکوزیشن نہیں بھیجی گئی ، ایف پی ایس سی6 ماہ میں بھرتیوں کا عمل مکمل نہ کرے تو اسپیکر کا اختیار شروع ہوتا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 25جنوری تک پیراوائز کمنٹ جمع کرائے، تاحکم ثانی جاری شدہ اشتہار کے تحت گریڈ 16اور 17پر کوئی بھرتی نہ کی جائے۔

Islamabad High Court

national assembly secretariat

vacancy