Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان حملہ: فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نے آدھا کیس ہی ختم کردیا، وکیل

حملے کے مبینہ ملزم کے وکیل نے پریس کانفرنس میں سوالات کھڑے کردیے
شائع 05 جنوری 2023 01:10pm

آزادی مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینرپر فائرنگ کے مبینہ ملزم کے وکیل نے نوید کی حراست کو غیرقانونی قراد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسے بلا جوازحراست میں رکھا ہوا ہے،فوری طورپر رہا کرنا چاہیے۔ جے آئی ٹی نے تمام حالات و واقعات تبدیل کردیے ہیں،تحقیقات ہو تو معظم کا قاتل عمران خان کا گارڈ نکلے گا۔

عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے وکیل نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ جے آئی ٹی نے انتہائی بھونڈے اندازمیں تحقیقات کیں۔ نوید کوبلاجوازحراست میں رکھا گیا ہے، اسے فوری طورپررہا کیا جانا چاہیے۔

وکیل میاں داؤد نےگزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کل جےآئی ٹی سےمتعلق پریس کانفرنس میں نوید بشیر کوبےگناہ قراردیا اور اس سے آدھا مقدمہ ہی ختم کردیا۔

وزیرآباد واقعہ، حملہ آور تین تھے، فواد چوہدری

ملزم کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ جےآئی ٹی زمان پارک جا کرمرضی کی رپورٹ تیارکرتی ہے اور اس کا مقصد صرف عمران خان کے گارڈ کو بچانا تھا۔ اگر تحقیقات ہوں تو معظم کا قاتل عمران خان کا گارڈ ہی نکلےگا۔

وکیل نے مزید کہا کہ عمران خان کےکنٹینرسےگولی چلنےکی آوازآئی تھی ۔ جےآئی ٹی نے تمام حالات وواقعات تبدیل کردیےہیں، عمران خان اورجےآئی ٹی نےکیس کارخ تبدیل کیا۔

میاں داؤد نے نوید بشیر سے مرضی کا بیان لینےکی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف وسطی کے نائب صدراعجازچوہدری کوحملے کا علم ایک دن پہلے ہی کیسےہوگیا، ان کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیاگیا۔ یہ پورا معاملہ سیاسی مقاصد کیلئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ عدالت سےپہلےعمران خان کےپاس کیسے پہنچی؟ اس رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ گولیاں عمران اسماعیل کے کپڑوں سے گزرگئیں اور ایک بھی عمران اسماعیل کو نہیں لگی۔

اس واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق کارکن معظم گوندل کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم نوید کے وکیل نے مزید کہا کہ معظم گوندل کےقتل کی تحقیقات ہونا چاہئیں، اس کا الزام نوید پرعائد نہیں کیا جاسکتا۔ فارنزک رپورٹ نے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا۔

pti

imran khan

Fawad Chaudhary

Wazirabad attack