کلہاڑی سے انڈس ڈولفن مارنے والے کو 5 سال قید اور جُرمانہ
صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں انڈس ڈولفن کو کلہاڑی کے وار سے مارنے والے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزاسُنا دی گئی۔
سندھ وائلڈ لائف کے مطابق انڈس ڈولفن کو مارنے کا یہ واقعہ گذشتہ سال پیش آیا تھا جس کے ملزم کوجُرمانہ اورسزا تحفظ جنگلی حیات کورٹ سکھر کی جانب سے سنایا گیا ۔
ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ، ’تحفظ جنگلی حیات ٹرائل کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں گزشتہ سال انڈس ڈالفن کو نہر میں کلہاڑی سے وار کرکے مارنے کے مقدمے کی سماعت۔ ملزم پر جرم ثابت ہونے پر5 سال سزا اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ-‘
یہ نقطہ اہم ہے کہ عدالتی حکم پر ڈولفن مارنے کی ویڈیوز کی تصدیق پنجاب فارنزک لیبارٹری سے عدالت کے حکم پر کروائی گئی۔
معدومی کے خطرے سے دو چار انڈس ڈولفن کو نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی آنکھیں نہیں ہوتیں تاہم یہ ایک خاص فریکوئنسی میں آواز چھوڑتی ہے جسے انسانی کان نہیں سن سکتے۔
Comments are closed on this story.