Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم گرما میں گزشتہ برس کی طرح معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

جنوبی ایشیا میں سالانہ 22 فیصد بارشوں میں اضافہ ہوگا
شائع 05 جنوری 2023 12:15pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

موسم گرما میں گزشتہ برس کی طرح معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے کیونکہ 2022 میں ہونی والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث جو تباہی ہوئی اس کے اثرات 2023 میں بھی رہیں گے۔

اس سال بھی پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی زد میں رہے گا جس کی وجہ سے موسم سرما میں مون سون کی بارشیں کم جبکہ موسم گرما زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی ایشیا میں سالانہ 22 فیصد بارشوں میں اضافہ کا امکان جبکہ پاکستان میں موسم سرما کا زیادہ ترمون سون خشک رہے گا جس کے باعث 30 فیصد کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسم سرما میں کم بارشوں سے بہارکے امکان بھی معدوم ہیں بارشوں کی کمی کے باعث فضائی آلودگی کا بھی خطرہ بڑھ رہا ہے جبکہ پولن سمیت دیگرالرجی میں اضافہ کے باعث بن سکتا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گندم کی پیدوار میں اثرات مرتب ہوسکے ہیں۔

Rain

Moonsoon Rain

Pakistan Floods

Flood Relief Funds