Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، شیخ رشید

حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 05 جنوری 2023 09:58am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کھمبےکو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا لیکن اُلٹا عمران خان مزید مضبوط اورمقبول ہوگیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے نا اہل قرار دیا جائے یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا، جو ان کے گلے پڑے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League