Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کا احوال بتادیا

"موسم سرد، خشک رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی"
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 12:17pm
پاکستان کے شمالی علاقے میں برف باری کے دوران ٹریفک کی روانی کو ہموار کرنے کے لیے ہائی وے کے اہلکار پل اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں - تصویر/ اے پی پی
پاکستان کے شمالی علاقے میں برف باری کے دوران ٹریفک کی روانی کو ہموار کرنے کے لیے ہائی وے کے اہلکار پل اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں - تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی
اسکردو کی پہاڑیاں جو برف سے ڈھک گئیں ہیں - تصویر/ اے پی پی
اسکردو کی پہاڑیاں جو برف سے ڈھک گئیں ہیں - تصویر/ اے پی پی

محکمہ موسمیات نے ملک بھرکے اکثرعلاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے کے ساتھ ہی ہفتے سے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

خیبرپختونخوا، بالائی علاقوں کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، مانسہرہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے اورمیدانی علاقوں دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

اس کے علاوہ اسکردو درجہ حرارت میں منفی 12 اوراستور میں منفی 11 ڈگری سینٹی جبکہ ہنزہ میں منفی 9 اور گلگت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کا موسم

محکمہ موسمیات پنجاب کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ صوبے کے بالائی حصے میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں دھند چھائی ہوئی ہے۔

بلوچستان کا موسم

موسم سرما کے آغاز سے ہی سردی کی لپیٹ میں رہنے والے صوبے بلوچستان کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ کا شمالی حصہ شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 اورقلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ کا موسم

سندھ کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورسرد رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں بھی دھند کا راج ہے۔ اس کے ساتھ ہی کراچی میں سمیت سندھ بھرمیں سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

Cold Weather

Winter

Pakistan Weather

Weather Updates