Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، وزیراعظم

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خوارادیت منا رہے ہیں
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 11:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت 5اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خوارادیت منا رہے ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اقوم متحدہ میں 5جنوری 1949 کو جموں کشمیر کے لئے حق خودارادیت کی قرارداد پاس کی گئی تھی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،خطےمیں پائیدارامن کے لئے یواین قراردادوں پرعملدرآم ضروری ہے،بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں خوف کا ماحول پیدا کررکھا ہے، 5 اگست 2019 کے بھارت کےاقدامات غیرقانونی اوریکطرفہ ہیں۔

جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہوئی ہے، شہبازشریف

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہوئی ہے، بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج یوم حق خود ارادیت کے موقع پر میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کشمیریوں کوان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Shehbaz Sharif

Indian Army

Prime Minister

Jammu Kashmir