Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان وہ کرے گا جواس کے مفاد میں ہوگا، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستانی عوام نے دہشتگردحملوں میں شدیدنقصان اٹھایا، ترجمان
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 09:07am
پاکستان تب ایکشن لے گا جب مناسب لگے گا، ترجمان نیڈپرائس - تصویر/ روئٹرز
پاکستان تب ایکشن لے گا جب مناسب لگے گا، ترجمان نیڈپرائس - تصویر/ روئٹرز

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان وہ کرے گا، جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے اور تب ایکشن لے گا جب مناسب لگے گا۔

پریس بریفنگ سے خطاب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے ،پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں میں شدید نقصان اٹھایا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لی ہیں ۔ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ سے خطے کی سیکیورٹی کو خطرہ نہ ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا معاہدہ کیا تھا۔

Ned Price

US State Department