Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمیر جسوال فلم میں شعیب اختر کا کردار نبھانے سے پیچھے ہٹ گئے

یہ فلم 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے
شائع 04 جنوری 2023 11:27pm

دنیائے کرکٹ تیز ترین بالرز میں سے ایک سابق کھلاڑی شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘میں شعیب اختر کا کردار نبھانے والے اداکار عمیر جسوال فلم سے علیحدہ ہوگئے ۔

عمیر جسوال نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے یہ اعلان کیا کہ انہوں نے فلم روالپنڈی ایکسپریس سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔

عمیر جسوال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی بائیوپک پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اب اس پروجیکٹ سے متعلق کسی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا۔

رواں برس جولائی میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ بنائے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فلم میں ان کا کردار کون نبھائے گا ۔

تاہم گزشتہ برس نومبر میں پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ فلم روالپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کردار ادا کریں گے۔

عمیرجسوال نے کردار کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

یہ فلم 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Shoaib Akhtar

Umair Jaswal