خیبرپختونخوا میں ڈبل شفٹ کے 167 اسکولز بند کرنے کا فیصلہ
جس میں 89 پرائمری اسکولز، 14 ہائیر سیکنڈری شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ڈبل شفٹ میں چلنے والے 167 سرکاری اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لڑکیوں کے 87 اور لڑکوں کے 80 اسکولز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جس میں 89 پرائمری اسکولز، 14 ہائیر سیکنڈری 6 ہائی اسکولز اور 46 مڈل اسکولز شامل ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔
KPK
Schools
Education Department
مقبول ترین
Comments are closed on this story.