Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی دوبارہ کینیا جائے گی

اسپیشل جے آئی ٹی 15 جنوری کو دوبارہ کینیا جائے گی اور قتل کے شواہد جمع کرے گی۔
شائع 04 جنوری 2023 06:28pm
کینیا میں موجود وہ گاڑی جس میں ارشد شریف کو قتل کیا گیا
کینیا میں موجود وہ گاڑی جس میں ارشد شریف کو قتل کیا گیا

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی میں جے آئی ٹی نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا۔

جے آئی ٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی 15 جنوری کو دوبارہ کینیا جائے گی اور قتل کے شواہد جمع کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرے گی، رپورٹ ملتے ہی سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی کاپی ناقابلِ قبول قرار دی تھی اور فوٹو کاپی ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

اعتراض دور ہونے پر پیشرفت رپورٹ وصول کرلی گئی۔

JIT

Kenya

arshad sharif