Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار نے معیشت پر پی ٹی آئی بیانیہ مسترد کر دیا

پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا تھا، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2023 06:17pm

وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی نے جو معاشی اعدادوشمار دیئے وہ درست نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا۔ پی ٹی آئی دور میں محصولات میں کمی ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، آئی ایم ایف کی توقع تھی کہ شرح نمو 2.7 تک رہے گی۔

ان کا کلہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کہا 2018 میں مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تھا، حقیقت یہ ہے کہ مالی سال 2019 میں مالیاتی خسارہ 7.9 فیصد تھا، پی ٹی آئی پہلے سال میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو کم ہوا تھا، مالی سال 2019 میں افراط زر 7.3 فیصد تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6.5 فیصد تھی، پی ٹی آئی دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 6 ماہ میں 3 ہزار ارب محصولات اکٹھے کیے، اس سال ایف بی آر نے 7470 ارب کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے، نواز شریف کے دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی، ہم نے ضرب عضب جیسے چیلنجز اور بجلی کے شارٹ فال کو ختم کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کسی سکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے گمراہ کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں صرف 61 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018 میں مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تھی، حقیقت یہ ہے کہ مالی سال 2019 میں مالیاتی خسارہ7.9فیصد تھی، پی ٹی آئی پہلے سال میں ایف بی آر کی ٹیکس ریونیو کم ہوئی تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مالی سال 2019 میں افراط زر 7 عشاریہ تین فیصد تھی، مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6 عشاریہ 5 فیصد تھی، پی ٹی آئی دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی آئی دورمیں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا، ن لیگ کے دورمیں معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی۔

pti

Ishaq Dar

White Paper